وزیراعظم نے 500 اور 1000 کے نوٹ رد کردینے کا کیا اعلان

وزیراعظم نریندرمودی نے ایک چوکا دینے والا فیصلہ لیتے ہوئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو رد کردینے کا اعلان کیا ہے آج آدھی رات سے 500 اور 1000 کے نوٹ غیر کارکرد ہوجائیں گے. مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کالا دھن کو روکنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا. انھوں نے کہا کہ بہت جلد 500 اور 2000 کے نئے نوٹ جاری کئے جائیں گے