نیشنل

ہندوستانی انٹرنیشنل شوٹر نے خود کو شوٹ کرلیا

نئی دہلی: ہندوستان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ انٹرنیشنل شوٹرنے گولی مارکرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست پنجاب کے فرید کوٹ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ خوش سیرت کورسندھو نے متعدد قومی میڈلس جیتے تھے لیکن حال ہی میں منعقدہ 64ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی کارکردگی سے ناخوش تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ انھیں کنٹرول روم سے اطلاع ملی کہ ایک لڑکی نے جمعرات کی صبح فرید کوٹ کے ہریندر نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کو گولی مار لی ہے۔ وہاں پہنچنے پر17 سالہ خوش سیرت کور سندھو کی نعش دستیاب ہوئی ۔ شوٹرنے اپنی لائنسن یافتہ پستول سے خود کو گولی مارلی اورگولی اس کے سرمیں لگی جس کی وجہہ سے شوٹرکی موت ہوگئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اس ہفتہ کے اوائل میں دہلی میں منعقدہ نیشنلز میں اپنی کارکردگی سے مایوس تھیں۔ پولیس کو مقام واقعہ سے کوئی خودکش نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ فرید کوٹ سٹی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ہرجیندر سنگھ نے بتایا کہ اس سلسلے میں مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button