ٹیپو سلطان تک پروین توگڑیہ کے داخلہ پر پابندی

وی ایچ پی کے جنرل سکریٹری پروین توگڑیا کے جنوبی کنڑ ضلع میں داخلہ پر پابندی لگادی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ جمعہ کو توگڑیا اس ضلع کا دورہ کرنے والے تھے لیکن ضلع انتظامیہ نے ان کے امکانی اشتعال انگیز بیان کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے. انتظامیہ کا خیال ہے کہ ان کے آنے سے وہاں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے اور ایسے میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 12 نومبر کو ٹیپو جینتی تک انہیں ضلع میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی.  پروین توگڑیا کو گزشتہ سال دسمبر میں بھی جنوبی کنڑ ضلع میں جانے سے روکا جا چکا ہے.