کرنسی کی تبدیلی پر لگے گا ناخن پر نشان

وزارت خزانہ کے سکریٹری ششیكانت داس نےبینکوں پر کرنسی کی تبدیلی کے لئے عوام کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔  انھوں نے بتایا کہ اب بار بار ایک ہی آدمی نوٹ نہیں جمع کرا سکے گا۔  نوٹ تبدیل کرنے کے لئے آنے والے شخص کے ناخن پر ایک نشان لگایا جائے گا جیسے کہ ووٹنگ کے وقت  لگایا جاتا ہے۔ حکومت نے بار بارایک ہی شخص کی جانب سے نوٹ جمع کروانے سے دوسرے افراد کو ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔