وزیر اعظم نریندرمودی پر راج ٹھاکرے کی تنقید

مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ایک باروزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ راج ٹھاکرے نے ممبیی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ وزیر اعظم کوپاکستان کے وزیر اعظم کی  سالگرہ یاد رہتی ہے اور وہ مبارکباد دینے وہاں جاتے ہیں جبکہ یہاں کی عوام انہیں گالیاں دیتی ہے. راج ٹھاکرے نے سوال کیا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر کو کہاں  کھڑا کر دیا۔آخر اچھے دن کہاں گئے؟ اراج ٹھاکرے نے مزید کہا کہ بیرونی لوگوں کی وجہ سے مہاراشٹرا میں پانی کم پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پربی جے پی کی گرفت نہیں ہے ۔ 15 سال سے ودربھ کی ترقی نہیں ہو پایی۔ راج ٹھاکرے نے مہاراشٹرکے چیف منسٹ فڈنویس پر تنقید کرتے ہویے  کہا کہ وہ اسکول کے مانیٹر کی طرح ہیں ۔ریاست میں اقتدار ان کا ہے، لیکن یہ ہم سے ڈرتے ہیں. رام مندر پر بھی انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا کیا ہوا؟ رام مندر کا نعرہ لگاتے ہویے اقردار حاصل کیا لیکن رام مندر کہاں ہے۔