نومبر 24 تک ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا فیصلہ

مرکز نے نیشنل ہائی ویز پر ٹول ٹیکس کو 24 نومبر تک رد کردیا ہے بڑے کرنسی نوٹ رد کردئے جانے کے بعد ٹول پلازہ پر ٹیکس کی ادائیگی کے لئے چلر کا مسئلہ پیش آرہا تھا جس کے پیش نظر دو تین مرتبہ ٹول ٹیکس کو رد کردینے کا فیصلہ کیا گیا، 18 نومبر تک ٹیکس وصول نہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تازہ فیصلہ میں 24 نومبر تک ٹیکس وصول نہ کرنے کی ہدایت دی گئی