نیشنل

معصوم بچے کو ننگا کرکےکھمبے سے باندھ کر پیٹا گیا۔ اترپردیش میں افسوسناک واقعہ

نئی دہلی: چوری کے الزام میں ایک معصوم بچے کو کھمبے سے باندھ کر ننگا کر کے اس کی پٹائی کی گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ فیروز آباد میں پیر کے دن پیش آیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

 

اور لوگ معصوم کے ساتھ اس طرح کی شر مناک حرکت کرنے والوں کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ الزام ہے کہ 12 سالہ بچے نے ٹی اسٹال سے پیسے چرا لیے تھے بعض لوگوں نے اس لڑکے کو پکڑ لیا اس کے کپڑے اتار کر اسے کھمبے سے باندھ کر لاٹھیوں اور چپلوں سے اس کی پٹائی کی گئی۔

 

اس حملے میں لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر لڑکے کو بچا لیا اور اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کے خلاف کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button