نیشنل

رکن کونسل کویتا ای ڈی کے دفتر پہنچ گئیں _ شراب کیس میں پوچھ تاچھ جاری

نئی دہلی _ 11 مارچ ( اردولیکس) بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے دہلی شراب معاملے میں ای ڈی کی تحقیقات میں حاضر ہوئیں ۔کویتا کاروں کے قافلے کے ساتھ دہلی کے  اے پی جے  عبدالکلام روڈ پر واقع ای ڈی کے ہیڈ آفس پہنچ گئی۔فی الحال ای ڈی کے اہلکار ایم ایل سی کویتا سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ای ڈی آفس کے اندر جانے سے پہلے انہوں نے پارٹی لیڈروں اور میڈیا کے نمائندوں کا استقبال کیا اور اندر چلی گئیں۔

 

گھر سے ای ڈی آفس جاتے وقت ایم ایل سی کویتا کے ساتھ خاندان کے افراد اور بی آر ایس پارٹی کے قائدین دس گاڑیوں میں سوار تھے۔ کویتا کے ساتھ ان کے شوہر انیل اور وکلاء بھی تھے۔ پولیس نے انہیں دفتر کے گیٹ کے قریب روک لیا۔ صرف کویتا کو اندر جانے کی اجازت دی ۔پولیس نے  کویتا کے شوہر اور وکلاء سے کہا کہ اگر ہمیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو آپ کو اطلاع دیں گے ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے واضح کیا کہ صرف کویتا کو ہی  اندر  جانے کی اجازت ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button