ملک کی عدالتوں میں 3 کروڑ کیس پنڈنگ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ ملک بھر کی مختلف عدالتوں میں 3 کروڑ کیسس پنڈنگ میں ہیں.کیسوں کی جلد از جلد یکسوئی کرتے ہوے عدالتوں سے کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے لوک عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا.

چیف جسٹس ہفتہ کو حیدرآباد کے پارک حیات ہوٹل میں 14 ویں اسٹیٹ لیول لیگل سیل اتھاریٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے

مرکزی وزیر قانون سدانند گوڈا نے کہا کہ لوک عدالتوں کے ذریعہ 5.5 لاکھ بینک کیسوں کو حل کیا گیا.

چیف منسٹر چندراشیکھرراو نے کہا کہ لوک عدالت کے ذریعہ بغیر کوئی رقم خرچ کئے دونوں فریقین کو انصاف مل رہا ہے انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میں لوک عدالت کے لئے عمارتیں تعمیر کی جائیں گی.

کانفرنس میں سپریم کورٹ اور حیدراباد ہائی کورٹ کے ججس نے شرکت کی.