77 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ

وجئے واڑہ میں 77 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ 77 سالہ خاتون کی تینوں بیٹیوں نے خودکشی کرلی۔ وہ وجئے واڑہ کے وجئے نگر تلک روڈ کے ایک مکان میں تنہا رہتی ہے۔ اتوار کی دوپہر اسی علاقہ میں رہنے وال کوٹیشور راو خاتون کے مکان پہنچا اور اس نے تنہائی کا فائیدہ اٹھاتے ہوئے یہ شرمناک حرکت کی۔ آج خاتون نے پولیس سے شکایت کی پولیس نے خاتون کو معائینہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور ملزم کو تلاش کررہی ہے۔