میٹرو ریل کے کام 2018 تک مکمل کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

چیف منسٹر کے سی آر نے میٹر ریل کے کام جلد سے جلد مکمل کرلینے  کی ہدایت دی۔ انھوں نے آج پرگتی بھون میں صدرنشین میٹرو اور دیگر اعلٰی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا۔ کے سی آر نے شہر میں ٹریفک کے مسئلہ کی یکسوئی کے لئے یہ کام تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ کے سی آر نے سال 2018 تک میٹر ریل کے تمام کام مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔