نیشنل

پرنسپل پر انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے گولیاں چلا دی

لکھنو _ 24 ستمبر ( اردولیکس) اتر پردیش کے سیتا پور میں ایک پرائیویٹ انٹرمیڈیٹ کالج  کے طالب علم نے ہفتے کے روز اپنے پرنسپل کو اس وقت گولی مار دی جب انھوں نے اسے ایک ساتھی کے ساتھ جھگڑے کے بعد ڈانٹا تھا

طالب علم نے پرنسپل رام سنگھ ورما کو دو گولیاں مار دی ۔  یہ واقعہ بسوان تحصیل کے صدر پور  پولیس اسٹیشن  کے آدرش رام سوروپ انٹر کالج میں پیش آیا۔

 

ملزم طالب علم گرویندر سنگھ کا جمعہ کو ایک اور طالب علم سے جھگڑا ہوا تھا۔ بعد میں گرویندر سنگھ کو پرنسپل ورما نے ڈانٹا۔ڈانٹنے سے ناراض ہو کر گرویندر نے پرنسپل ورما پر دو گولی چلائی۔  یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا، انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل کو علاج کے لیے لکھنؤ کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ گرویندر سنگھ مفرور ہے اور اس کا سراغ لگانے کی کوشش کی جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button