صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے معذورین میں سیکل تقسیم کئے

صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے معزوروں  کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر آج نئی دلی میں معزور افراد کو تفویض اختیارات قومی ایوارڈ عطا کیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ معزور افراد کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے روز گار بہت اہمیت کا حامل ہے۔  حکومت کی وزارتوں اور اداروں میں ایسے افراد کے لیے اسامیاں ریزرو ہیں۔ ہنرمندی کے فروغ سے متعلق حکومت کےقومی عملی منصوبہ کے تحت سال 2022 تک 25 لاکھ معزور افراد کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ ان کے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ قابل رسائی ہندوستان مہم سرکاری عمارتوں اور سرکاری ٹرانسپورٹ میں بلا رکاوٹ رسائی پیدا کرنے کے لیے بہت اہم مہم ہے۔ اسی طرح انفارمیشن اور مواصلات ٹیکنالوجی نے معزوروں کی روز مرہ کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے بہت خدمات انجام دی ہیں اس سے جدید امداد اور آلات کی تقسیم میں حکومت کی کوششوں میں مدد پہنچتی ہے۔ ایسے اقدام سے مستفید ہونے والے افراد کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ مثبت بیداری بھی پیدا ہوتی ہے۔

اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت ، جناب رام داس اٹھولے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر بھی موجود تھے۔