کیاش لیس لین دین کیلئے ڈیجیٹل مہم کا اغاز

پیٹرولیم اور قدرتی گیس (آزادانہ چارج) کے وزیر مملکت جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دلی کے نیتی مارگ پر واقع آٹو کیئر سینٹر پر ایچ پی سی ایل کے ریٹیل آؤٹ لیٹ اور موتی باغ میں بی پی سی ایل کے آؤٹ لیٹ پر ڈیجیٹل لین دین کے لیے گاہک بیداری مہم کا آغاز کیا۔

گاہک بیداری مہم کا مقصد ڈیجیٹل بیداری پیدا کرنا اور عام آدمی کے لیے بغیر نقد ادائیگی کے متبادل کے استعمال کی راہ ہموار کرنا ہے۔ کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، پی او ایس ٹرمنلس، ای ویلٹ جیسے بغیر نقدی ادائیگی کے متبادل کے متعارف ہونے سے اس حقیقت کو تقویت حاصل ہوتی ہے کہ آج کے دور میں بغیر نقدی ادائیگی میں ہی سہولت ہے۔ اس موقعے پر ڈیجیٹل ادائیگی کے متعدد متبادل کو ظاہر کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ اس مہم سے ڈیجیٹل لین دین کا مقصد حاصل ہوگا۔ اس سے کم نقدی اور پھر بغیر نقدی کی جانب منتقلی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے خدمات فراہم کرنے والی تمام ایجنسیوں اور اداروں کو ساتھ لیا گیا ہے اور عام خدمات کے مراکز کے ساتھ ایک مفاہمت کا سمجھوتہ کیا گیا ہے۔