کار حادثہ میں ایک خاندان کے چار افراد زندہ جل گئے

حیدرآباد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سڑک حادثہ میں زندہ جل کر فوت ہوگئے یہ واقعہ اتوار کی رات دیر گئے پیش آیا، اوٹررنگ روڈ پر پدا عنبرپیٹ کے پاس الٹو کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے کے بعد شعلہ پوش ہوگئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار چار افراد زندہ جل گئے، مرنے والوں میں ایک چھوٹی بچی بھی شامل ہے مرنے والوں کا تعلق ورنگل کے پرکال سے بتایا گیا جو کار میں وہ سوار تھے اس کا نمبر . TS 03EL3551 ہے جو راجیشوری کے نام پر رجسٹرڈ ہے یہ لوگ شمس اباد سے گھٹکیسر کی طرف جارہے تھے