انٹر نیشنل

پاکستان میں تیارکردہ روح افزا کی ہندوستان میں فروخت پر لگی روک

نئی دہلی: دہلی کی عدالت نے ای کامرس کمپنی کو پاکستان میں تیارکردہ "روح افزا” کو ہندوستان میں فروخت کرنے والی اشیاء کی فہرست سے ہٹا دینے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت نے امیزون کو 48 گھنٹے کے اندر”روح افزا” کو اپنی فہرست سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ای کامرس کمپنی نے "روح افزا” کے نام سے ایک مماثل پروڈکٹ کو اپنی ریٹیل اشیاء کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔ ہمدرد نیشنل فاونڈیشن اور ہمدرد لیباریٹریز (انڈیا) نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ "ہمدرد” اور "روح افزا” کے’لوگو’ کے حقوق ان کے پاس ہیں لیکن گزشتہ برس انہوں نے دیکھا کہ کچھ دیگر ادارے امیزون پر "روح افزا” فروخت کررہے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ "روح افزا” ایک ایسا مشروب ہے جسے ہندوستانی عوام ایک صدی سے زائد عرصہ سے استعمال کررہے ہیں۔

اس کی کوالٹی پر بھارت کے ‘فوڈ سیفٹی اور اسٹینڈرڈ ایکٹ’ اور ‘لیگل میٹرولوجی ایکٹ’ کا اطلاق ہوتا ہے اور ہندوستان میں اسے تیار کرنے والے کمپنی ‘ہمدرد نیشنل فاونڈیشن’اس پر عمل کرتی ہے۔ عدالت نے اس بات پرحیرت کا اظہارکیا کہ ایک امپورٹیڈ پروڈکٹ کو اسے تیار کرنے والوں کی جانب سے مصنوعات کی مکمل تفصیلات فراہم کئے بغیرامیزون پرہندوستان میں فروخت کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button