تلنگانہ

کریم نگر میں صد فیصد رائے دہی کے لئے جماعت اسلامی ہند کی شعور بیداری مہم

کریم نگر 14 نومبر( پریس نوٹ) جماعت اسلامی کریم نگر کی جانب سے صد فیصد رائے دہی کو یقینی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے شعور بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے ناظم جماعت اسلامی ضلع کریم نگر صہیب احمد خان نے کریم نگر پریس کلب میں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا صہیب احمد خان نے کہا کہ جمہوری ملک میں اور جمہوری طرزِ عمل میں ووٹ انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ میرا ووٹ میری طاقت اور میری آواز ہے ، میں یقینی طور پر ووٹ دونگا کیونکہ مجھے ترقی اور امن کے ساتھ اپنے حقوق حاصل کرنا ہے اور میں ہندوستان کے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا ووٹ نہیں بیچ ونگا ناظم ضلع صہیب احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد فاشسٹ قوتوں کو اقتدار سے دور رکھنا ہے

 

یہ اسی وقت ممکن ہے جب رائے دہی 80 تا 90 فیصد سے زائد ہو موصوف نے کہا کہ ضلع کریم نگر کے 390 پولنگ بوتھس میں جماعت اسلامی کی نیز ایس آئی او اور جی آئی او کے علاوہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ عوامی مہیم کے ذریعے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ضلع کریم نگر میں رائے دہی میں اضافہ کرنے کی ممکنہ کوششیں کی جائیں گی

 

اس پریس کانفرنس کو جماعت اسلامی پی آر سیکرٹری عبدالمعید حامد نے بزبان تیلگو مخاطب کیا پریس کانفرنس میں محمد نعیم الدین ریاستی معتمد ،سابق ناظم ضلع محمد خیر الدین ، ریاستی سیکرٹری جماعت اسلامی شعبہ خواتین سیدہ ساجدہ بیگم ،معاون سیکرٹری ثمیہ لطیفی ، ضلعی ناظمہ شعبہ خواتین حبیب النساء لطیفی ، جی آئی او صدر امت الرحمن فاطمہ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button