اتترپردیش میں بھیانک حادثہ 18 ہلاک

لکھنو: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہوئے بھیانک سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دس سے زائد افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔
سپرنٹنڈٹ پولیس جمنا پرساد کے بموجب لکھنئو ایودھیا قومی شاہراہ پر منگل اور چہارشنبہ کی رات قریب ایک بجے یہ حادثہ اس وقت ہواجب ہریانہ سے بہار جانے والی ایک ڈبل ڈیکر بس کو عقبی سمت سے آنے والے ٹرک نے ٹکردےدی۔ بتایا گیا ہے کہ ایکسل ٹوٹ جانے کی وجہہ سے بس کلیانی ندی کے پل پر کھڑی تھی اس حادثہ میں 18مسافروں کی موت ہوگئی۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔