تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آر ایس لیڈرس کے مکانات میں انکم ٹیکس کے دھاوے

حیدرآباد _ 14 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کے ایک رکن پارلیمنٹ اور ایک رکن اسمبلی کی مکانات اور دفاتر میں انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے تلاشی لی۔

 

انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی تقریبا 50ٹیموں نے مختلف علاقوں میں  بی آرایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی،بی آرایس کے رکن اسمبلی ایم جناردھن ریڈی کے ساتھ ساتھ پی شیکھرریڈی کے مکانات کی تلاشی لی۔کے پربھاکرریڈی پارلیمنٹ میں میدک حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ جناردھن ریڈی تلنگانہ اسمبلی میں ناگرکرنول حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 

آئی ٹی کی ٹیموں نے آج صبح اپنی اس کارروائی کاآغاز کیا اور ان تمام کے مکانات کی تلاشی لی۔ حیدرآباد میں، آئی ٹی عہدیداروں نے جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 میں واقع ایم جناردھن ریڈی کے مکان کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کوتہ پیٹ میں شیکھر ریڈی کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ٹیکس چوری کے الزام میں یہ تلاشی لی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button