نیشنل

خواتین کو کام کے مقام پر جنسی ہراسانی سے تحفظ کرنے حکومت کررہی ہے اقدامات

حکومت روزگار کی جگہوں پر عورتوں کے لئے ایک محفوظ اور خظرہ سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے 2013 میں ایک قانون بنادیا تھا تاکہ عورتوں کو کام کی جگہوں پر ہراساں کئے جانے کی روک تھام کی جائے اور اس کی ممانعت کی جائے اور تدارک کیا جائے عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے تمام ریاستی/ مرکزی علاقوں کی حکومتوں کو 23 دسمبر 2013 اور پھر 27 اکتوبر 2014 کو ہدایات بھیجی ہیں کہ اس قانون پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت ہند کی وزارتوں/ محکموں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ وقتاً فوقتاً یہ دیکھیں کہ اس قانون پر عمل ہورہا ہے یا نہیں حکومت ہند کی تمام وزارتوں/ محکموں نے اپنی اپنی کمیٹیاں اس قانون کی پاسداری پر نگاہ رکھنے کے لئے بنائی ہیں۔ ان کے علاوہ ایسوچیم، فکی، سی آئی ایس، سی سی آئی اور نیسوچیم سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے ممبروں کے یہاں اس قانون پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button