دو ہزار روپئے کی نوٹ ہوجائے گی بند؟

آر ایس ایس سے وابستہ اقتصادی نظریہ ساز اور پیشے سے چارٹرڈ اكاؤنٹنٹ ایس گرومورتی کا کہنا ہے کہ دو ہزار روپے کے نوٹ اگلے پانچ سال میں بند ہو جائیں گے۔
مسٹر گرومورتی نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ مودی حکومت نے نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے نقدی کے مسئلے سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت دو ہزار روپے کا نوٹ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اگلے پانچ سال میں اسے بند کر دیا جائے گا۔