جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی، منگل کو تدفین

پاکستان کے مشہور نعت خواں و تبلیغی جماعت کے کارکن جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی، جو پاکستان کے حویلیاں کے جنگل میں ایک طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے فارنسک لیاب کے ڈاکٹروں نے جمشید کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے کی، ذرائع کے مطابق  جنید جمشید کی لاش کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی ہے۔جنید جمشید کے رشتہ داروں کو میت کی شناخت کرلئے جانے کی اطلاع دے دی گئی، 52سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔سمجھا جاتا ہے کہ منگل کو جنید جمشید کی میت رشتہ داروں کے حوالے کر دی جائے گی،