جنرل نیوز

حضرت مولانا سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ کی افتاء کی تکمیل _ گلوبل ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کی جانب سے تہنیتی پروگرام کا انعقاد

 

الحمدللہ! آج بتاریخ 23 اگست 2022 ،بروزِ منگل *حضرت مولانا سیّد مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم* کی حالیہ دنوں افتاء کی کورس کی تکمیل کے موقع پر *گلوبل ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ* کی جانب سے *تہنیتی تقریب* منعقد کی گئی.اس تقریب میں مہمانانِ خصوصی *جناب ڈاکٹر سنجے راؤ صاحب ٹی. آر. ایس اسٹیٹ لیڈر، جناب انم انیل صاحب ٹی آر ایس ٹاؤن صدر، جناب جی پون صاحب وائس چیئرمین مونسپل کورٹلہ، جناب ایم چندر شیکھر پریس کلب صدر کورٹلہ، رودرا سرینواس پدماشالی اسٹیٹ صدر، یاٹم پدما کونسلر، جناب محمد عبدالسلیم فاروقی صاحب نامہ نگار سیاست، جناب الیاس احمد خان صاحب نامہ نگار منصف، جناب انور صدیقی صاحب نامہ نگار راشٹرا سہارا، جناب عبدالمصور صاحب نامہ نگار سیاست کتھلاپور، مفتی مجیب الرحمٰن قاسمی صاحب ، مولانا نعیم اسعدی صاحب ، معلم محمد عابد صدر اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن کورٹلہ* نے شرکت کی.

 

پروگرام کا آغاز محمد انس قرآت کلام پاک سے ہوا. حمد باری تعالیٰ ثناء صنوبر نے پیش کیا. نعتِ پاک حمیرہ تبسم نے پیش کی.

 

اس موقع پر *جناب عبدالرؤف شوکت علی صاحب کرسپانڈنٹ گلوبل ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ* نے *حضرت مولانا سیّد مظہر القاسمی صاحب* کے اعزاز میں شال پوشی کی اور مبارکباد پیش کی..

 

اس کے علاوہ مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر سنجے راؤ صاحب ٹی. آر. ایس اسٹیٹ لیڈر، جناب انم انیل صاحب ٹی آر ایس ٹاؤن صدر، جناب جی پون صاحب وائس چیئرمین مونسپل کورٹلہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلباء و طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں اور پیش کردہ پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی خواہش کی.

 

دریں اثناء جناب محمد عبدالسلیم فاروقی صاحب نامہ نگار سیاست، جناب الیاس احمد خان صاحب نامہ نگار منصف، جناب انور صدیقی صاحب نامہ نگار راشٹرا سہارا، جناب عبدالمصور صاحب نامہ نگار سیاست کتھلاپور و دیگر افراد بھی شال پوشی کی.

اس پروگرام میں عبدالرحمن، جناب اظہار حسین صاحب لکچرر کے علاوہ گلوبل ہائی اسکول کے معلمات اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی…

 

متعلقہ خبریں

Back to top button