ٹی وی سیریل اداکار کی گولی مار کر خودکشی

ٹیلی ویژن سیریل کے اداکار نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ مشہور سیریل کرائم پٹرول میں پولیس کے کردار میں نظر آنے والے ایکٹر کملیش پانڈے نے منگل کی رات مدھیہ پردیش کے جبل پور میں خود کو گولی مارلی۔ انتہائی اقدام کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پسماندگان میں بیوی اور دو بیٹے ہیں۔