داغدار متولیوں کو انتخابات سے دور رکھنے کانگریس کی نمایندگی

کانگریس پارٹی نے داغدار متولیوں کو وقف بورڈ کے انتخابات سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا ہے گریٹر حیدرآباد کانگریس میناریٹی صدر شیخ عبداللہ سہیل کی قیادت میں کانگریس لیڈرس کا ایک وفد ضلع کلکٹر حیدرآباد و ریٹرننگ آفیسر راہول بوجا سے نمایندگی کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی، وانہوں نےکہا کہ تلنگانہ وقف بورڈ کی تشکیل کے لئے 2 ممبرس کا انتخاب درگاہوں کے متولیوں سے ہوتا ہے متولی کے انتخابات میں داغدار متولی کو منتخب ہونے سے روکا جائے، انھوں نے کہا کہ شہر کے چند درگاہوں کے متولی کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں وہ بھی انتخابات میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں