تعلیم کے زریعہ ہی مسلمانوں کی ترقی ممکن:حامد انصاری

 نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر حامد انصاری نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو تعلیم کی بنیاد کو مضبوط کرنا چاہئے تب ہی وہ ترقی کی دوڑ میں آگے جاسکتے ہے۔  حامد انصاری نے تعلیم سے معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے موضوع پرآج دہلی میں  تعلیم و تربیت  کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ تعلیم سے ہی ان کی ترقی ہو سکتی ہے۔