بےایمانوں کے خلاف جنگ مقصد میں کامیابی تک رہے گی جاری: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کالا دھن رکھنے والوں کو آج وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے قانون پر عمل کریں نہیں تو انہیں بخشا نہیں جائے گا اور بےایمانوں کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ یہ جنگ جیت لی نہیں جاتی۔
وہ آج ممبئی میں شیواجی میموریل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کررہے تھے۔مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے کالے دھن اور بدعنوانیوں کو ختم کرنے کے لئے جنگ شروع کی ہے اسے انجام تک لے جایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نوٹ بندی سے عارضی طور پر مشکلات کا سامنا ہے لیکن مستقبل میں اس کے فوائد سامنے آئیں گے۔