بی ایس دھنووا فضائیہ کے 25ویں سربراہ مقرر

 پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم ، وی ایم، اے ڈی سی ،ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا نے آج فضائیہ کے صدر دفاتر (وایو بھون ) میں، منعقدہ ایک تقریب میں، فضائیہ کے 25ویں سربراہ کے طور پر ،اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ بھارتی فضائیہ کے عملے سے اپنے خطاب میں ایئر چیف مارشل دھنووا نے کہا کہ مجھے دنیا کی عمدہ ترین ایئر فورسز میں شمار ہونے والی اس فضائیہ کے سربراہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں یقیناًاپنے متعدد ممتاز سابق افسروں کی غیرمعمولی حصولیابیوں اور ممتاز قیادت سے ترغیب حاصل کروں گا۔