حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائیش کا افتتاح

ریاستی وزرا کے ٹی آر اور ای راجندر نے حیدرآباد میں صنعتی نمائیش کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر انھوں نے کوآپریٹیو بینک کے ایپ کا بھی آغازکیا اور منی ٹرین میں سفر کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے وعدہ کے مطابق نمائیش سوسائیٹی کی لیز کو 99 سال تک کے بڑھایا جارہا ہے اور بہت جلد اس کے دستاویزات حوالے کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کی نمائیش کی بین القوامی سطح پر شہرت ہے۔