نامپلی میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ جیون سنگھ نامی نوجوان کا آج دن دہارے گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ اس کا قتل اس کے ساتھوں نے ہی کیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔ مقتول کے حملہ آور ساتھی مفرور بتائے گئے ہیں پولیس انھیں شدت سے تلاش کررہی ہے۔