حیدرآباد کے ایک فلیٹ میں گانجہ کی کاشت

شہرحیدرآباد کے ایک فلیٹ میں خفیہ طریقہ سے گانجہ کی کاشت کا انکشاف ہوا ۔ باوثوق زرائع کی اطلاع پر پولیس نے آج گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقعہ وائی کے ریسیڈینسی پر دھاوا کیا وہاں ایک فلیٹ میں خفیہ طور پر پلانٹ کے طور پر گانجہ کی کاشت کی جارہی تھی۔ ملزمین بو باہر نہ آئے اس کے لئے  اسپرے کا چھڑکاو کیا کرتے تھے۔