تلنگانہ

حیدرآباد میں نیا گھر بنانے والوں سے رقم کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرانے سٹی پولیس کمشنر نے جاری کیا واٹس ایپ نمبر

حیدرآباد _ حیدرآباد کے کمشنر پولیس  سی وی آنند نے کہا کہ کسی کو بھی  مکان بنانے کے لئے رقم دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تمام اجازت ناموں کے ساتھ گھر بنانے والوں سے  کہا کہ انہیں ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انھیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر کوئی آپ کو پیسے دینے کے لیے پریشان کرتا ہے تو آپ کو پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنی چاہیے۔ اس کے لیے سٹی پولیس نے ایک خصوصی واٹس ایپ نمبر 9490616555 دستیاب کرایا ہے۔ اگر آپ اسٹیشن نہیں جا سکتے تو آپ 100 پر کال کر کے شکایت کر سکتے ہیں۔

 

حالیہ دنوں میں اس بات میں اضافہ ہوا ہے کہ کچھ لوگ اجازت نامے  ہونے پر بھی  نئے گھر بنانے والوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ وہ دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر انہوں نے مطلوبہ رقم ادا نہیں کی تو وہ تعمیری کاموں کو روک دیں گے۔ چونکہ حال ہی میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، پولیس نے ان پر توجہ مرکوز کی ہے۔ گھر بنانے والوں کی مدد کے لیے ایک واٹس ایپ نمبر دستیاب کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button