تنہا خواتین کو تلنگانہ حکومت کا آسرا

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ریاست میں تنہا رہنے والی خواتین کو بھی وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئی اسکیم پر جاریہ سال مارچ سے عمل ہوگا۔ انہوں نے آج اسمبلی میں اعلان کیاکہ ریاست میں تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کی مشکلات حکومت کے علم میں آئی ہیں۔اندازہ کے مطابق 2تا3لاکھ خواتین اس طرح کی زندگی گزاررہی ہیں۔ لہذا ایسی خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپئے وظیفہ دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔