تلنگانہ

عادل آباد میں دو مسلم افراد پر پیش آئے حملہ پر کاروائی کرنے بی آر ایس لیڈر محمد یونس اکبانی کی تلنگانہ مینارٹی کمیشن کے چیرمین طارق انصاری سے نمائندگی

عادل آباد۔30/مئی(اردو لیکس)عادل آباد چیاریٹبل ٹرسٹ کے چیرمین و بی آر ایس پارٹی اقلیتی سینئر قائد الحاج محمد یونس اکبانی نے ریاست تلنگانہ مینارٹی کمیشن کے چیرمین طارق انصاری سے ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی کمیشن کا چیرمین نامزد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

 

۔اس موقع پر محمد یونس اکبانی نے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔انہوں نے مینارٹی کمیشن چیرمین طارق انصاری کو ضلع عادل آباد کے ایچوڑہ منڈل میں گاندھی نگر کے اکثریتی طبقہ کے افراد کی جانب سے گاؤں کے مسلم افراد کو زدوکوب کئے جانے اور دونوں طبقات کے درمیان جھگڑے کی تفصیلات سے بھی واقف کروایا۔

 

جس میں دو مسلم افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔اور پولیس کی جانب سے یکطرفہ کارروائی کا بھی ذکر کرتے ہوئے اس سلسلہ میں کمیشن کی جانب سے سخت کاروائی کرنے اور زخمی مسلمانوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا

 

۔جس پر طارق انصاری نے ممکنہ کارروائی کا یونس اکبانی کو تیقن دیا۔اس موقع پر ابرار علی،شیخ ظہیر،یزدانی،شیخ وسیم اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button