فلوریڈا ایرپورٹ پر فائرنگ 5 ہلاک

فلوریڈا نٹرنیشنل ائرپورٹ پر آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حکام کے مطابق 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجہ میں یہ اموات ہوئی ہیں۔ بروورڈ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر نے جمعہ کی دوپہر ہوئے فائرنگ کے اس واقعہ کی ٹوئیٹر کے ذریعہ اطلاع دی ہے ۔ دفتر نے ٹوئیٹر پیام میں کہا کہ اس واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور آٹھ دوسرے زخمی ہوئے ہیں جنہیں دواخانہ کو منتقل کیا گیا ہے