تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ

ریاست میں سردی کی شدت میں دن بہ دن  اضافہ ہورہا ہے۔ چھتیس گڑھ میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان ہواؤں کے اثر سے تلنگانہ میں درجہ حرارت گر گیا ہے۔ اس کے اثرسے میدک میں 10 اور حیدرآباد میں 11 ڈگری سلیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ عام دنوں کے مقابل درجہ حرارت میں 4 ڈگری سلیس کی کمی آئی ہے۔