وقف املاک کی ترقی کیلئےوسائل کی کوئی کمی: نقوی

مرکزی مملکتی وزیرمختار عباس نقوی نے وقف املاک کی ترقی کے لئے حکومت کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔  نقوی نے دہلی میں آ ل انڈیا وقف کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ملک بھر کی ریاستوں سے ا س کانفرنس میں آئے وقف بورڈس کے چیرپرسن اور چیف ایکزیکٹیو افسروں کی اس کانفرنس میں وقف ایکٹ 1995 کے تحت حکومت کی طرف سے وقف املاک کے سلسلے میں بنائی گئی مختلف اسکیموں کی عمل در آمد کا جائزہ لیا جائے گا۔