ڈھائی لاکھ جمع کروانے والوں کی تفصیلات طلب

حکومت نے بینکوں اور ڈاک خانوں سے نوٹ بندي کے بعد سے 30 دسمبر تک جن اکاؤنٹس میں بہت زیادہ پیسہ جمع کرایا گیا ہے اس کی رپورٹ 15 جنوری تک پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزارت خزانہ نے بینکوں اور ڈاک خانوں سے کہا ہے کہ جن بچت اکاؤنٹس میں 09 نومبر سے 30 دسمبر کے دوران کسی ایک دن 50 ہزار روپے سے زیادہ جمع کرائے گئے ہیں یا پوری مدت کے دوران ڈھائی لاکھ روپے یا اس سے زیادہ جمع کرائے گئے ہیں اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔