بیٹے کی موت پر غمزدہ ماں باپ کی خودکشی

کم عمر بیٹے کی موت کے غم میں ماں باپ نے اپنی جان دے دی۔ یہ واقعہ ضلع گنٹور کے پٹابھیپورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ مقامی چندرشیکھر اور نوینا کا بیٹا کارپوریٹ اسکول میں زیر تعلیم تھا۔ 22 ڈسمبر کو وہ خرابی صحت کے باعث فوت ہوگیا۔ بیٹے کی موت کے بعد دسے یہ جوڑا صدمہ سے دوچار تھا اور کل انھوں نے پھانسی لے لی۔