21 ویں صدی ہندوستان کی ہوگی: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 21 ویں صدی ہندوستان کی ہوگی۔ وہ آج بنگلور میں منعقدہ14 ویں پرواس بھارتیہ دیوس تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اُن کی حکومت بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کی فلاح اور سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ نریندر مودی نے اعلان کیا کہ بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بہت جلد پرواسی کوشل وکاس یوجنا اسکیم متعارف کروائی جائیگی۔ اس تقریب مں پرتگال کے وزیر اعظم انٹو نیا کوسٹا بھی موجود تھے۔