یکم فروری کو عام بجٹ لوک سبھا میں پیش

یکم فرو ری کو عام بجٹ لوک سبھا میں پیش کیا جائیگا۔ ۔عام بجٹ ملتوی کرنے اپوزیشن کے مطالبہ کے درمیان راجیہ سبھا نے پارلیمانی اجلاس کا شیڈول ایک بلیٹن کے ذریعہ جاری کیا۔ اس بلیٹن کے مطابق اس مہینہ کی 31 تاریخ کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے خطبہ سے دونوں ایوانوں کی کاروائی کا آغاز ہوگا۔ بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 31جنوری سے 9فروری تک اور اس کے بعد کا مرحلہ 9مارچ سے 12 اپریل تک منعقد ہوگا۔