ادکارہ رمبھا کو حیدرآباد پولیس نے جاری کیا سمن

ہندی اور تلگو فلموں کی ادکارہ رمبھا کو حیدرآباد کی بنجارہ ہلز پولیس نے سمن جاری کیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی بھابھی پلوی نے اپنے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف مزید جہیز کیلئے ہراسانی کی شکایت درج کروائی تھی۔ ادکارہ کافی عرصہ سے امریکہ میں مقیم تھیں کل وہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے جیسے ہی شہر پہنچی پولیس نے انھیں سمن حوالے کیا۔