سرجیت سنگھ برنالہ کا انتقال

پنجاب کے سابق گورنر سرجیت سنگھ برنالا چل بسے۔ خرابی صحت سے متاثر برنالا کافی دنوں سے چندی گڑھ کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انھوں نے آج آخری سانس لی۔ ان کی عمر 91 سال تھی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راور نے برنالا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔