تلنگانہ

تلنگانہ کے غار میں پھنسے نوجوان کو 42 گھنٹوں کی کوشش کے بعد باہر نکال لیا گیا

کاماریڈی _ 15 دسمبر ( اردولیکس)تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے ایک غار میں پھنس جانے والے نوجوان راجو  کو 42 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب طور پر باہر نکال لیا گیا۔ اس آپریشن میں پولیس  فائر بریگیڈ، اور دوسرے محکموں کے ملازمین نے بھی کافی کوشش کی ۔ راجو کو باہر نکالنے کے بعد اسے کاماریڈی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔کیونکہ اس کے جسم پر مختلف جگہ خراش آگئے ہیں اسے باہر نکالنے میں اس کے ایک دوست نے کافی دلیری کا مظاہرہ کیا۔ اور اس نے ہی پولیس اور بچاو ٹیم کو رہنمائی کی۔ پہلے اس نے ایک راستہ سے راجو کے پھنسے ہوئے مقام کے قریب پہنچ کر اس کی ہمت افزائی کی۔

 

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے ایک غار میں پھنس جانے والے نوجوان کو باہر نکالنے کی کوشش جاری _ ویڈیو دیکھیں

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے پہاڑی علاقے کے ایک  غار  میں پھنس جانے والے نوجوان کو باہر نکالنے کی کوشش جاری ہے بتایا گیا ہے کہ منگل کی شام ایک نوجوان جو شکار پر گیا تھا غلطی سے ایک غار میں پھنس گیا اور دو دنوں  سے اسے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ضلع کے راماریڈی منڈل کے ریڈی پیٹ گاؤں کا راجو (38) منگل کی شام گھن پور علاقے میں شکار کرنے گیا تھا۔ اس نے وہاں ایک غار میں جانے کی کوشش کی۔ اس دوران اس نے غلطی سے اپنا سیل فون گرا دیا اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کی، وہ غار میں گہرائی میں چلا گیا اور پھنس گیا۔

 

اس وقت راجو کے ساتھ مہیش نامی دوست بھی اس کے ساتھ تھا۔ راجو منگل کی رات بھر کوشش کرنے کے باوجود باہر نہیں نکل سکا۔ چہارشنبہ کو صبح مہیش نے گاؤں کے کچھ لوگوں کو اس کی اطلاع دی اور گاوں والوں نے کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے فوراً بعد فائر ڈپارٹمنٹ، ریونیو اور محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس چہارشنبہ کی سہ پہر 3 بجے سے جے سی بی کی مدد سے پتھروں کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ کچھ مزید جے سی بی اور کمپریسر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جمعرات کی دوپہر تک بچاو آپریشن جاری تھا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button