حیدراباد میں اٹو کی ٹکر سے پیدل راہ ہلاک

حیدراباد کے شمشیر گنج میں ایک تیز رفتار اٹو کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا حمالی برسرموقعہ فوت ہوگیا، حادثہ کی منظر کشی قریب میں لگے ایک سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوئی، جو سوشیل میڈیا وائرل ہوگیا ہے چند سکنڈ کے اندر ہی حمالی فوت ہوگیا، اس کی شناخت پہاڑی شریف کے وینکٹ پور کے 45 سالہ جنگیا کی حیثیت سے ہوئی ہے