بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 14 معاہدے

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیاں 14 معاہدے طئے پائے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزاد محمد بن زائد النہیان کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد 14 معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں دفاعی صنعت اور دفاعی شراکت کو ادارہ جاتی شکل دینے کے مفاہمت نامے بھی شامل ہيں۔ بعد ازاں وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کو ہندوستان کی ترقی میں بیش قیمت شراکت دار ملک قرار دیا۔ انھوں نے
زائد النہیان کے ساتھ اپنی بات چیت کو انتہائی نتیجہ خیز اور ثمر آور قرار دیا۔