قتل کے الزام کویت کے شہزادے کو پھانسی

کویت کی شاہی حکومت نے قتل کے ایک مقدمہ میں شہزادے کے ساتھ دیگر 6 افراد کو پھانسی دے دی، 

شاہی خاندان کے شہزادے کا نام فیصل عبداللہ الجبار ال صبا ہے اور انھیں قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

شہزادے فیصل نے سال 2010 میں ایک اور شہزادے کو قتل کر دیا تھا۔

دیگر مجرمان کا تعلق فلپائن، مصر، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش سے تھا اور انھیں قتل، اقدام قتل، اغوا اور ریپ کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

پھانسی پانے والوں میں ایک کویت کی ہی ایک خاتون نصرا ال اینزی بھی شامل ہے جن پر شادی کی ایک تقریب کے دوران خیمے کو آگ لگانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

گزشتہ سال مقامی عدالت نے ان سات افراد کو پھانسی کی سزا سنائی تھی چہارشنبہ کے روز اس پر عمل اواری ہوئی