لاٹروب یونیورسٹی میں بھارت اور آسٹریلیا کے طلباء کو تعلیم کےمواقع

لاٹروب یونیورسٹی کی جانب سے بھارت اور آسٹریلیا کے طلباء کے لیے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ یونیوسٹی کے چانسلر کیلی اسمت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہویے بتایا کہ ماسٹر آف کمیونکیشن پبلک ریلیشن اور ماسٹر آف بزنیس انالیٹکس ددو سال کے کورسیس کے علاوہ دیگر کورسیس میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ ٹیوشن فیس کے لیے اسکالرشب کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

لاٹروب یونیورسٹی نے آیی پی ایل کی کنگس ایلیون ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدہ کے مطابق اس ٹیم کی جانب سے یونیورسٹی کے 6 طلباء کو ریسرچ پروگرام کے موقع پر انٹرنشب دی جایے گی۔ سال 2014 میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ںے یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہویے یہاں کے گریجویٹ راکیش کمار کو اسکالر شپ حوالہ کی۔

مزید تفصیلات کےلیے ذمہ داروں سے فون نمبرات 09810162377 / 9910155292 یا 919873392233 پر رابطہ قایم کیا جاسکتا ہے۔