شمالی ہند میں زلزلہ

 شمالی ہند کے کئی حصوں میں آج رات ساڑھے دس بجے کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔  رات تقریبا 10 بج کر 34 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ری ایکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کوئی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔