جگیتال میں دوپہر کے کھانے کے بعد اسکولی طلباء متاثر

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے گولہ پلی منڈل کے آتما کور میں سرکاری اسکول میں زیر تعلیم 18 طلباء کی حالت دوپہر کے کھانے کے بعد بگڑ گئی۔ ان تمام کو علاج کےلئے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ اس واقعہ کے بعد اولیائے طلباء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ضلع کلکٹر جگتیال ڈاکٹر اے شرد نے دواخانہ میں شریک متاثر بچوں کی عیادت کی، ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ کلکٹر نے کھانے کی سربراہی میں لاپرواہی برتنے والے منڈل ایجوکیشن افیسر رویندر کو معطل کردیا اور اتماکور ہیڈ ماسٹر سوریہ کماری کو میمو جاری کیا